تل ابیب حملے میں معاونت کا الزام ‘تین فلسطینیوں پر فرد جرم عائدکردی گئی

منگل 26 جنوری 2016 13:47

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)اسرائیل کے ملٹری پراسیکیوٹر نے مقبوضہ فلسطین کے 1948 ء کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3فلسطینیوں پر 3ہفتے قبل تل ابیب میں شاہراہ ڈیزنگوف پر واقع نائٹ کلب میں فائرنگ کے الزام میں شہید فلسطینی نشات ملحم کیساتھ تعاون کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ۔پیشتر ڈیزنگوف شاہراہ پر واقع نائٹ کلب میں نشات ملح نامی فلسطینی شہری نے فائرنگ کردی تھی جس میں 2صہیونی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کارروائی میں نشات ملحم کیساتھ تین دوسرے فلسطینیوں نے بھی معاونت کی تھی۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حراست میں لئے گئے ایک فلسطینی نوجوان کے والد نے کہا کہ اس کے بیٹے کا نائٹ کلب میں فائرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘صہیونی فوج دانستہ طورپر انہیں نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث کررہی ہے۔اسرائیلی پولیس نے کہا کہ تینوں فلسطینی ملزمان جائے وقوعہ کے قریب ہی رہتے ہیں اور انہوں نے حملہ آورنشات ملحم کو فائرنگ میں مدد فراہم کی تھی ۔