بارہمولہ میں گرفتارنوجوانوں کے والدین نے پولیس کے الزامات کو جھوٹا قرار دیدیا
بیٹا کسی عسکری تنظیم کے ساتھ وابستہ نہیں ہے ‘والد کا بیان
منگل 26 جنوری 2016 13:46
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی طرف سے ضلع بارہمولہ میں حرکت المجاہدین کے گروہ کو بے نقاب کرنے کے دعوے کو گرفتار ہونے والے 3 نوجوانوں کے اہل خانہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی قسم کی عسکری پسند سرگرمیوں میں ملوث نہیں ۔ خانپورہ بارہمولہ کے رہنے والے جاوید احمد ڈار کی والدہ نے اپنے بیٹے کو بے گنا قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا کسی عسکری تنظیم کے ساتھ وابستہ نہیں ہے بلکہ وہ گذشتہ ایک سال سے خاندانی ملکیت والی ٹرک کے ساتھ کنڈیکٹر کے طور پر کام کرتا ہے جسے اس کا بھائی چلاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کو ان کے دفتر پر ڈراپ کیا اور اسے کہا گیا کہ ایس ایس پی ابھی کسی کام میں مشغول ہیں تو وہ ایک گھنٹے کے بعد حاضر ہوجائیں۔(جاری ہے)
پولیس کے پاس حاضر ہونے کے بعداسے گرفتار کیا گیا اورہم اس وقت حیران ہوکر رہ گئے جب پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک عسکریت پسند گروہ کا حصہ ہے۔ دوسرے گرفتار نوجوان اعجاز احمد گوجری کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا بیٹابارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاریاں کر رہا تھا اور بھارتی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا دوائی خریدنے کے لئے گھر سے باہر گیا تو پولیس نے راستے میں اسے گرفتار کرکے حرکت ا لمجاہدین کے ساتھ وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ایک اور گرفتارنوجوان دانش احمد گوجری کی والدہ نے پولیس کی طرف سے لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا دسویں جماعت کاطالب علم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس گذشتہ کچھ روز ان کے گھر آئی اور دانش کے بڑے بھائی کو اٹھا کر لے گئی اور اہل خانہ کو کہا کہ د انش کو پولیس کے سامنے پیش کرنے کے بعد ہی اسے رہا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دانش کو پیش کرکے اس کے بھائی کو رہاکیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دانش کو جلد رہا کرنے کا جھوٹا وعدہ کرکے اس کو کسی عسکری تنظیم کے ساتھ منسلک کردیاہے۔ بھارتی پولیس نے چند روز پہلے حرکت المجاہدین کے عسکریت پسند کو 4ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.