امریکہ ،یورپ سمیت مشرقی ایشیائی ممالک شدید سردی سے90سے زائدافرادہلاک

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 13:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) امریکہ ،یورپ سمیت مشرقی ایشیائی ممالک شدید سردی سے90سے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں ،امریکہ میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نے اپنا رخ برطانیہ کی جانب کر لیا ہے۔تائیوان اور جاپان میں سردی سے 90 افراد ہلاک ہو گئے برفانی طوفان اور سخت سردی نے تین براعظموں کو جکڑ رکھا ہے،امریکا،یورپ اور ایشیائی ممالک سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

مشرقی ایشیا میں غیرمعمولی ٹھنڈ پڑنے سے تائیوان میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت معمر افراد کی ہے ،جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہو جانے سے کئی سو پروازیں منسوخ ہیں جبکہ جیجو جزیرہ میں 60 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔ہانگ کانگ، جنوبی چین اور جاپان میں بھی برفانی طوفان آئے ہیں ،جاپان میں برفانی طوفان سے اب تک 600 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ شدید ٹھنڈ سے کئی افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر امریکہ کے مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے ٹل جانے کے بعد صفائی کا عمل جاری ہے،واشنگٹن میں زیر زمین ریلوے کے نظام کو محدود پیمانے پر بحال کر دیا گیا ہے۔ تینوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔نیویارک سمیت کئی شہروں میں شہری برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں ،حکام کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔ادھربرطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شدید موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :