اٹلی میں نقلی بندوق لے جانے والاشخص گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 13:09

روم ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) اٹلی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر نقلی بندوق لے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم کے معروف ترین ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز ایک شخص نقلی بندوق لے کر داخل ہوگیا جس کے بعد مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مزکورہ شخص کو بندوق سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کے پاس کھلونا نما نقلی بندوق تھی۔