آسٹریلیا میں دہشت گردی کے الزام میں 18سالہ لڑکا گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 13:09

سڈنی ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا میں حکام نے دہشت گردی کے الزام میں 18سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نیوساوتھ ویلز کی کاوئنٹر ٹیررازم فورس کے بیان کے مطابق 18سالہ لڑکے کو مغربی سڈنی کے مضافاتی علاقے گلڈفورڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان دہشتگردوں کے لئے سہولت کار کا کام سرانجام دے رہا تھا ، نوجوان سے مختلف دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :