انڈر19 ورلڈکپ وارم اپ میچز، بھارت نے پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی
منگل 26 جنوری 2016 13:07
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ وارم اپ میچز میں بھارت نے پاکستان کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی،بھارتی انڈر19ٹیم نے198رنز کا ہدف33.4اووز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بھارت کی جانب سے سرفرازخان81،سندر28رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن محسن اور شاداب خان نے2,2کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
دیگر وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ نے افغانستان،کینیڈا نے آئر لینڈ کو بنگلہ دیش نے انگلینڈ، سری لنکا نے نیپال کو اورزمبابوے نے نمبیا کو شکست دی۔تفصیلات کیمطابق پیر کو انڈر19ورلڈکپ کیلئے چھ وارم اپ میچز کھیلے گئے،پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر44.1اووز میں 197رنزبنائے،پاکستان کی جانب سے محمد عمر36،حسن محسن33،سلمان فیاض29،گوہر حفیظ25،عمیر مسعود17اور شاداب خان12رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے خلیل احمد نے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.