میچ فکسنگ کا الزام:جنوبی افریقہ کے کرکٹر غلام بودی پر 20سال کی پابندی

منگل 26 جنوری 2016 13:03

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کرنے کے الزام میں کرکٹر غلام بودی پر 20سال کیلئے کسی بھی عالمی، ڈومیسٹک لیول کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔غلام بودی پر مقامی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ رام سلام میں میچ فکس کرنے کا الزام تھا جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان پر یہ الزامات 2015کے ٹورنامنٹ میں لگے اور ان پر31دسمبر کو فرد جرم عائد کی گئی۔

جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیف ہارون لورگٹ نے میڈیا کو بتایا کہ غلام بودی نے کھیل کے وقار کو ٹھیس پہنچائی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے کسی بھی کرکٹر نے بودی سے روابط سے انکار کیا ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں یہ کسی بھی کرکٹر کو دی گئی اب تک کی سب سے بڑی سزا ہے۔

متعلقہ عنوان :