مصر،انقلاب کی پانچویں سالگرہ پر تحریر سکوائر میں ہزاروں افراد کی ریلی

منگل 26 جنوری 2016 12:17

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) مصر میں انقلاب کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت قاہرہ میں ریلی نکالی گئی۔ سابق صدر حسنی مبارک کے تیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد آج بھی عوام جمہوریت اور اقتصادی آزادی کے منتظر ہیں۔ مرکزی تحریر سکوائر میں موجودہ فوجی حکمران عبدالفتاح السیسی کے حامیوں نے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

جھنڈے لہراتے ریلی کے شرکا نے حکومت کے حق میں نعرے لگائے۔ یاد رہے یہ وہی جگہ ہے جہاں سے پچیس جنوری دو ہزار گیارہ کو انقلاب کی تحریک چلی تھی۔ پانچ برس پہلے اٹھنے والے عوامی طوفان میں حصہ لینے والی کارکن عصریٰ عبدالفتاح کا کہنا ہے انکے پاس جشن منانے کی کوئی وجہ نہیں۔ ملک میں اب بھی بدعنوانی اور جبر ہے۔ حکومت نے ہزاروں لوگوں کو غیرقانونی طور پر جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔ انہیں امید ہے کہ مصری عوام ایک بار پھر اٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :