سعودی عرب میں خاتون اونٹوں سے محبت پر شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

منگل 26 جنوری 2016 12:17

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) عرب ممالک کے لوگوں کی اکثریت اپنے قدرتی وسائل کی بدولت انتہائی مالا مال ہوگئی ہے لیکن ان کے بنیادی شوق آج بھی جوں کے توں ہیں ، ان میں اونتوں سے بے انتہا لگاوٴ بھی شامل ہے اور لگاوٴ کی وجہ سے انہیں بعض اوقات مشکل صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ایسا ہی ہوا ہے ایک سعودی شہری کے ساتھ جس کی بیوی نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ایک مقامی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے 70 سالہ شوہر نے شادی کے بعد اسے ترکی لے جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے وعدہ خلافی کی ہے، وہ اسے ترکی لے جانے کے بجائے اپنے اونٹوں کے فارم چلا گیا اور 45 دن وہیں گزار دیئے۔

متعلقہ عنوان :