داعش نے تازہ ویڈیو میں برطانیہ کو اپنا اگلا ہدف قرار دے دیا
منگل 26 جنوری 2016 12:17
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) شدت پسند تنطیم داعش نے ایک نئی ویڈیو جاری کی جس میں فرانس میں حملہ کرنے والوں کی تفصیلات جاری کرنے کے ساتھ اپنا اگلا ہدف برطانیہ کو قرار دیا ۔امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق داعش کی جاری کردہ تازہ ویڈیو میں فرانس میں حملہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی گئی ۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پیرس حملے میں ماسٹر مائنڈ عبدالماجد اباعود کے ساتھ 4 بیلنجین، 3 فرانسیسی اور 2 عراقی شہریوں نے حصہ لیا۔
فرانس پر حملے سے پہلے کے مناظر میں عبدالماجد اباعود کو پیرس میں حملے کا اعلان کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جب کہ اباعود کی جانب سے برطانیہ کو دی جانے والی دھمکی بھی دکھائی گئی ہے۔ داعش کی نئی ویڈیو میں برطانیہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو شام پر فضائی حملوں کا خمیازہ بھگتنا ہوگا اور وہ داعش کے حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.