خیبر پختونخوا میں شدید دھند، موٹروے کے کئی سیکشن عارضی طور پر بند

منگل 26 جنوری 2016 12:06

صوابی ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا میں شدید دھند کے باعث ٹریفک شدید متاثر، صوابی سے پشاور موٹروے ایم ون شدید دھند کے باعث عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث صوابی سے پشاورتک ایم ون موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ سے لاہورتک دھندکے باعث حد نگاہ نگاہ 10سے 50 میٹر رہی جبکہ چیچہ وطنی سے لاہور تک حد نگاہ 50سے 150میٹر رہی۔موٹر وے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈپر پشاور سے حسن ابدال تک حدنگاہ60 سے80 میٹررہی۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق پولیس نے ڈرائیور حضرات سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور سفر کی صورت میں فوگ لائٹ آن کر کے کم رفتار سے سفر کریں۔

متعلقہ عنوان :