کمیونسٹ لیڈر لینن نے ملک کو تقسیم کرنے کی بنیاد ڈالی، روسی صدر

لینن کا ایسا اختیار دینا ریاست کے نیچے بارودی سرنگ نصب کرنے کے مترادف تھا،پیوٹن

منگل 26 جنوری 2016 11:56

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے کہاہے کہ ریاست کے علاقوں کو علیحدگی حاصل کرنے کااختیار دے کر سوویت یونین کے کمیونسٹ انقلابی لیڈر لینن نے ملک کو تقسیم کرنے کی بنیاد ڈال دی تھی۔

(جاری ہے)

ولادیمرپوٹن نے اسٹاوروپل میں فورم سے خطاب میں کہا کہ کمیونسٹ رہنما ولادیمرلینن نے اسٹالن کے نظریات مسترد کر دییتھیاور ان امکانات کی بنیاد ڈالی جن سے ریاست کے علاقے علیحدگی اختیار کرسکتے تھے۔

لینن نے1917ء کیانقلاب روس کے نتیجے میں کمیونسٹ حکومت قائم کرنے میں قائدکردارادا کیاتھا، تاہم صدر پوٹن نے کہاکہ لینن کی جانب سے ایسا اختیار دیا جانا ریاست کے نیچے بارودی سرنگ نصب کرنے کے مترادف تھا اور بلآخر یہ ایٹم بم کچھ عرصے بعد ہٹ گیااوراس نے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔

متعلقہ عنوان :