مسلم لیگ کے (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی کی درخواست خارج

منگل 26 جنوری 2016 11:38

مسلم لیگ کے (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رکن اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سہپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کیس کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ دانیال عزیز این اے116نارووال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے مدمقابل امیدوار طارق انیس نے انہیں دہری شہریت فا حامل ہونے کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کی درخواست دی تھی۔