بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شرپسند مارے گئے
منگل 26 جنوری 2016 11:38
کوئٹہ /لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شرپسند مارے گئے ۔کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ یہ کارروائی ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں کی گئی۔ترجمان کے مطابق اس علاقے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
اس اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اس علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔(جاری ہے)
ہلاک ہونے والے افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
ہلاک ہونے والے شرپسند اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری منشیات ، اسمگلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔دوسری طرف پسنی کے اے ایریا وارڈ نمبر 2 میں رات گئے سیکورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، بعد ازاں لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.