آرمی چیف جنرل راحیل شریف سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ پر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 11:37

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ پر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوج سمیت عام عوام میں بھی خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وہ واحد سپہ سالار ہیں جنہوں نے عوام نے اس حد تک مقبولیت حاصل کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ان کے فیصلوں پر بھی عوام نے خوب سراہا ۔

(جاری ہے)

شاہراہوں پر لگے بل بورڈ زہوں یا پھر کوئی ٹرک آرٹ، کوئی پینٹنگ ہو یا ہو سماجی رابطے پر پسندیدہ شخصیت کا مقابلہ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہر فہرست میں ہی ٹاپ پر ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی عوام میں مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ہزاروں لوگوں نے ان کی تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بطور ڈسپلے لگا رکھا ہے۔اور ان سے منسوب جُملے بھی شوق سے لکھے جاتے ہیں۔