بلوچستان: فرنٹیئر کور سے مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں کراچی منتقل کردی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 10:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) بلوچستان میں ویندر کے قریب فرنٹیئر کور سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزمان کی لاشیں کراچی منتقل کردی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے ملزمان سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر منگل کی صبح ایف سی نے ویندر میں کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق ویندر کی بمبار ندی میں ملزمان فورس کے گھیراؤ میں آگئے تو انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ جن کے قبضے سے 4 ایس ایم جیز اور 3 دستی بم برآمد ہوئے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے، جن میں سے دو ملزمان کی شناخت خدا بخش اور مہندر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ چاروں لاشیں کراچی منتقل کردی گئی ہیں جنہیں ورثا کی تلاش کے لئے ایدھی کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :