لاڑکانہ،یرقان کی بیماری میں مبتلا مریضوں کا ویکسین کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 25 جنوری 2016 23:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) لاڑکانہ میں یرقان کی بیماری میں مبتلا مریضوں نے ویکسین کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر پروین چانڈیو، عارف حسین شاہ، وسیم پھلپوٹو اور دیگر نے کہا کہ یرقان کی بیماری کے ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث ہماری زندگیاں موت اور زندگی کے دوراہے پر ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ اور حکومت سندھ نے اس وقت تک ویکسین فراہم نہیں کی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویکسین کی قیمت 350 روپے ہے جو ویکسین نجی میڈیکل سینٹرز کو فروخت کیے جاتے ہیں اور مخیر حضرات سے نجی میڈیکل سینٹر والے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں لیکن ہم غریب مریضوں کو ویکسین نہیں دی جارہی۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ویکسین کی فراہمی کو یقینی بناکر ویکسین فروخت کرنے والے عملے کے خلاف فوری طور ایکشن لیا جائے۔