غلام عباس قادری کی دینی،ملی، صحافتی اور سماجی وسیاسی خدمات لائق تحسین ہیں،ناصر رضوان ایڈوکیٹ

پیر 25 جنوری 2016 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)شہری حقوق کمیٹی کے بانی، ممتازثناء خواں، عاشق رسول،سیاسی سماجی ومذہبی رہنمااور صحافی غلام عباس قادری مرحوم کی 18ویں برسی پر عظیم الشان محفل نعت مورخہ 27جنوری، بروزبدھ بعدنمازعشاء جامع مسجد نورانی، نزدفاطمہ جناح اسکول، نشترروڈ گارڈن ویسٹ کراچی میں ہوگی۔ جس میں اہم سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں سمیت شہر کی ممتازومعروف شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ شہری حقوق کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں ہواجس میں سرپرست اعلیٰ ناصررضوان خان ایڈوکیٹ، صدر محمدشکیل قاسمی، چیئرمین شیخ عبدالوحید یونس، جنرل سیکریٹری جمیل عباس نورانی، وائس چیئرمین محمد فیاض خان،وائس چیئرمین محمدرشید، ملک علی محمدجاپان، عبدالغفارشیخ، عبدالحسن اشرفی، ارسلان اشرفی، آصف سومرو ودیگر شریک تھے،شرکاء نے کہاکہ بانی ء شہری حقوق کمیٹی کا یوم وفات انتہائی عزت واحترام کے ساتھ منائیں گے، مرحوم غلام عباس قادری کی دینی،ملی، صحافتی اور سماجی وسیاسی خدمات لائق تحسین ہیں، ان کی خدمات تاریخ میں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔