وزیراعلیٰ سندھ کا شہرمیں نکاسی آب کے ناقص نظام پر سخت برہمی کا اظہار، ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت

پیر 25 جنوری 2016 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہرمیں عدم صفائی اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے حوالے سے محکمہ بلدیات، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں صفائی کا نظام فوری طور پر ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،انہوں نے مختلف اخبارات میں شہر میں برسات کے پانی کی عدم نکاسی اور صفائی کے ناقص نظام کے حوالے سے شایع ہوئی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں بارش کے پانی کی مکمل نکاسی اور شہر میں صفائی کی نظام میں واضع بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور لوگوں کو درپیش مسائل کا فوری طور پر تدارک ہونا چاہئیے،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ صحت سے متعلق اخبار میں شایع ہونے والی خبر جس کے مطابق سرکاری ہسپتال کے کارڈیولاجی سینٹرز میں دوائیں دستیاب نہیں ہیں، اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر کو فوری ایکشن لینے اور سرکاری ہسپتالوں میں دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر برائے آبپاشی کو بھی احکامات جاری کئے کہ وہ اخبار میں اپنے محکمہ کے حوالے سے شایع ہوئی خبر کا نوٹس لیں، جس کے مطابق محکمہ آبپاشی میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کرچکی ہے اور رائس کینال ڈویژن ایگزیکیوٹو انجنیئر میہڑ کے دفتر میں گھوسٹ ملازمین اور سرکاری ملازمین کے دفاتر نہ آنے کے باعث بندوں پر نگرانی کا کام متاثر ہورہا ہے اور رائیس کینال پر ممکنہ شگاف کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ صوبائی وزیر کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ اس خبر کا نوٹس لیں اور معاملے کی چھان بین کریں اور گھوسٹـ ملازمین کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔واٹر بورڈکی اولین ترجیحا ت میں شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صاف شفاف پانی کی فراہمی شامل ہے اس کے لئے واٹر بورڈ ہر سطح پر ممکنہ اقدامات بروئے کار لاتا ہے تاکہ شہر یوں کو فلٹریشن اور کلو ررنیشن کے بعد جراثیم سے پاک پانی ملے ان مقاصد کے حصول کے لئے واٹر بورڈ نے مستقل بنیادوں پر پانی کے نمونے لینے اور ان کا تجزیہ کر نے کے بعد اقدامات کو اولیت دی ہے،واٹر بورڈ نے NED انجینئرنگ یونیورسٹی سے مل کر مشترکہ طور پر اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :