اسلام آباد،سی ڈی اے کا شاہراؤں،مصروف چوراہوں اور گرین بیلٹس کو رنگا رنگ پھولوں اور دلکش لینڈ سکیپنگ سے مزین کر کے شہرکو مزید خوبصورت بنانے کا عمل شروع

پیر 25 جنوری 2016 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی عام شاہراؤں،مصروف چوراہوں اور گرین بیلٹس کو رنگا رنگ پھولوں اور دلکش لینڈ سکیپنگ سے مزین کر کے شہرکو مزید خوبصورت بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان پھولوں اور لینڈ سکیپنگ کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ ،اہم شاہراؤں ،میڈین سٹریپس اور شہر کے داخلی راستوں کو رنگا رنگ پھولوں کی سجاوٹ اورا سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈ سکیپنگ کے ذریعے شہر کو مزید خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔

شہر کو خوبصورتی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خوبصورت پھولوں سے مزین پھولوں کے ٹاورز بھی شہر کے اہم مقامات پر بنائے جا رہے ہیں جو نہ صرف شہر کومزید خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ لوگوں کے لیے جاذبِ نظر ہونے کے علاوہ زیادہ آسانی کے ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی ممکن ہو سکے گی۔ خوبصورت پھولوں پر مشتمل ان ٹاورز میں پانی کا استعمال بھی نسبتا کم جبکہ افزائش کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح پورے شہر میں موسمی پھولوں کے علاوہ ہمیشہ سر سبز رہنے والے سایہ دار درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :