سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کو رنگا رنگ پھولوں اور دلکش لینڈ سکیپنگ سے مزین کر نے کا عمل شروع کر دیا
پیر 25 جنوری 2016 22:42
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی عام شاہراہوں، مصروف چوراہوں اور گرین بیلٹس کو رنگا رنگ پھولوں اور دلکش لینڈ سکیپنگ سے مزین کر کے شہرکو مزید خوبصورت بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان پھولوں اور لینڈ سکیپنگ کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ ،اہم شاہراؤں ،میڈین سٹریپس اور شہر کے داخلی راستوں کو رنگا رنگ پھولوں کی سجاوٹ اورا سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈ سکیپنگ کے ذریعے شہر کو مزید خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔
شہر کو خوبصورتی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خوبصورت پھولوں سے مزین پھولوں کے ٹاورز بھی شہر کے اہم مقامات پر بنائے جا رہے ہیں جو نہ صرف شہر کومزید خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ لوگوں کے لیے جاذبِ نظر ہونے کے علاوہ زیادہ آسانی کے ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی ممکن ہو سکے گی۔ خوبصورت پھولوں پر مشتمل ان ٹاورز میں پانی کا استعمال بھی نسبتا کم جبکہ افزائش کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح پورے شہر میں موسمی پھولوں کے علاوہ ہمیشہ سر سبز رہنے والے سایہ دار درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.