حیسکوریکوری ٹیموں کا آپریشن جاری

پیر 25 جنوری 2016 22:39

حیدر آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) حیسکو کی خصوصی ریکوری ٹیموں کا آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں آج بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ٹنڈو آد م، میرپورخاص، مٹیاری، بدین، جامشورو، و دیگر مختلف علاقوں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 520بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے ہیں اس کے علاوہ نادہندہ صارفین سے 8لاکھ 45ہزار روپے کی وصولی بھی کی گئی ہے واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اختر علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کا چور ہے جس کے خاتمہ کیلئے کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین میں عدم تحفظ ہونے پر شیدید بے چینی پائی جاتی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ فراہم کریں ،تاکہ بجلی چوروں کاخاتمہ ہوسکے۔