وزیر داخلہ کے خلاف بیان بازی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ زیب النساء اعوان

پیر 25 جنوری 2016 22:39

راولپنڈی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف بیان بازی کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں‘کرپٹ مافیا اپنی کوتاہی اور نااہلی چھپانے کیلئے ان کے خلاف جھوٹی مہم جاری کئے ہوئے ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و کارکن چوہدری نثار علی خان کے خلاف اس طرح کی زبان درازی برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے لیئے چوہدری نثار علی خان سے بڑھ کر کسی نے بھی کوئی خدمت سرانجام نہیں دی وہ ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی قومی سلامی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔