گھٹنے کےآپریشن کے اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں: شعیب اختر

muhammad ali محمد علی پیر 25 جنوری 2016 22:35

گھٹنے کےآپریشن کے اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں: شعیب اختر
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جنوری 2016ء) شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ گھٹنے کےآپریشن کے اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کے بائیں گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شعیب اختر کی جانب سے اپنے مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے بتایا ہے کہ وہ آپریشن کے بعد اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کیس کافی پیچیدہ ہے تاہم اللہ کے کرم سے اب وہ پہلے سے کہیں بہتر محسوس کر رہے ہیں۔