آرمی چیف کی وجہ سے عوام میں ہمت آئی ، وہ دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ، جنگ کے دوران کبھی بھی کمانڈر کو تبدیل نہیں کیا جاتا ، عوام زور ڈالیں تو ہو سکتا ہے جنرل راحیل شریف توسیع لے لیں، رواں سال تمام آئی ڈی پیز گھروں کو واپس چلے جائیں گے

وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2016 22:25

آرمی چیف کی وجہ سے عوام میں ہمت آئی ، وہ دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وجہ سے عوام میں ہمت آئی ہے اور عوام دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور جنگ کے دوران کبھی بھی کمانڈر کو تبدیل نہیں کیا جاتا ہے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی وجہ سے عوام میں ہمت آئی ہے ا ور عوام دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ جنگ کے دوران کبھی بھی کمانڈر کو تبدیل نہیں کیا جاتا ۔ نااہل سپہ سالار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا خدا نا خواستہ آرمی چیف کی موت ہو جائے تو اس کی جگہ نیا لگایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی اور عوام نے زور ڈالا تو ہو سکتا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع لے لیں ۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اس سال تمام آئی ڈی پیز اپنے گھروں میں واپس چلے جائیں گے اور اچھے تاثرات کے ساتھ جائیں گے ۔