باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے بعد پشاورپولیس نے سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے جامع پلان تشکیل دیدی

ناقص سیکورٹی انتظامات کرنے پر 180سے زائد سکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ،پولیس

پیر 25 جنوری 2016 22:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے بعد پشاورپولیس نے سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے جامع پلان تشکیل دیدی ،تمام تعلیمی اداروں کے احاطے میں پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کا فیصلہ کیاگیا ہے ،جبکہ ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایک سو اسی کے قریب تعلیمی اداروں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی۔ پشاور پولیس نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے بعد شہرمیں سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے ایڈوائزی سمیت تمام اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ، جس کے تحت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ، ڈ ی ایسپز اور ایس پیز سکول اوقات کے دروان پٹرولنگ پر ہونگے جبکہ پولیس کی کوئیک رسپانس فورس او رایلیٹ فورس کے دستے بھی ٹائمنگ کے دوران گشت کریں گے۔

(جاری ہے)

نواحی علاقوں میں واقع سکولو ں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہیں ، باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے بعد پشاور شہر میں پولیس کے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں بھی تیزی لائی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ناقص سیکورٹی انتظامات کرنے پر 180سے زائد سکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں ،دوسری جانب سے پولیس حکام نے تمام تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کردی ہیں اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایڈوائزی کے باوجود بھی تعلیمی اداروں نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل نہ کئے توانتظامیہ کی مدد سے ان سکولوں کو سیل کردیا جائیگا ۔