دہشت گردی کوروکنے کیلئے ایک بار پھر سیاسی و عسکری قیادت کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیر اعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ
صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر 100فیصد عمل درآمد کررہی ہے ،ملک بھر میں پلان پر روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا،صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کی اشد ضرورت ہے سیکورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے بلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف بھر پور اقدامات اٹھائیں ، افغانستان کے ساتھ ہماری ملحقہ سرحد سیل ہونی چاہیے ،پرویزخٹک
پیر 25 جنوری 2016 22:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیر اعظم نوازشریف سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کوروکنے کے لیے ایک بار پھر سیاسی اور عسکری قیادت کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کررہی ہے تاہم ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہر ہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی اشد ضرورت ہے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف بھر پور اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے میں مستقل امن قائم ہو سکے،صوبائی حکومت ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.