Live Updates

سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی خلاف ورزی اوربدعنوانی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں اخراجات میں کمی اور سرکاری دفاترمیں کفایت شعار ی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے بہبودآبادی شکیل خان ایڈوکیٹ کا عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 25 جنوری 2016 22:07

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے بہبودآبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی خلاف ورزی اوربدعنوانی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں اخراجات میں کمی اور سرکاری دفاترمیں کفایت شعار ی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے تاکہ صوبے کے وسائل مفاد عامہ کے لئے ہی استعمال ہوسکیں ۔

وہ پیر کو بٹ خیلہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت مالاکنڈ کی تعمیروترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اوراسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اصولوں پرکسی قسم کاسمجھوتہ کرنے پرتیار نہیں ۔اس لئے تمام ادارے میرٹ اوراصولوں پرعمل درآمد کرکے انصاف پرمبنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا موثرکرداراداکریں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سب کو میرٹ اورقواعدوضوابط کااحترام کرنا چاہئے تاکہ خوشحالی معاشرہ تشکیل پاسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات