شدیدترین سرد موسم اوردھند میں بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں ،بجلی استعمال میں اعتدال سے کام لیں، پیسکوکارکنان نامساعد سخت موسمی حالات میں بھی بجلی فراہمی کو بحال رکھے ہوئے ہیں،شدیدسردموسم اوردھندمیں جہاں معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئے،ہرشخص اپنے آپ کو گرم رکھنے کی کوشش میں ہے وہاں پیسکو کے محنتی کارکن ان نامساعدحالات میں بھی صارفین کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں

پیسکو کے ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزشوکت افضل کا بیان

پیر 25 جنوری 2016 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) پیسکو کے ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنزشوکت افضل نے کہا ہے کہ شدیدترین سرد موسم اوردھند میں بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں ،بجلی استعمال میں اعتدال سے کام لیں، پیسکوکارکنان نامساعد سخت موسمی حالات میں بھی بجلی فراہمی کو بحال رکھے ہوئے ہیں،شدیدسردموسم اوردھندمیں جہاں معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئے،ہرشخص اپنے آپ کو گرم رکھنے کی کوشش میں ہے وہاں پیسکو کے محنتی کارکن ان نامساعدحالات میں بھی صارفین کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ․کہیں پربھی بجلی کی فراہمی میں ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے یا تاروں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بجلی فراہمی میں تعطل واقع ہوتو پسکوکارکنان فوری طورپربحالی کے کاموں کے لئے چل پڑتے ہیں اوربجلی کی فراہمی جلد سے جلد بحال کردیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پسکو کارکن پیشہ وارانہ مہارت ,محکمہ سے اخلاص اورعوام کی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے ․ایسے سخت موسمی حالات میں بعض اوقات بجلی کی تاروں کے ٹوٹ کرگرنے کا خطرہ رہتا ہے ․جبکہ پولوں میں بھی بجلی کی روسرائیت کرجانے کا احتمال رہتا ہے ایسے میں پسکو نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرور ت پر زوردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تر تدابیر اختیار کی جائیں انہوں نے کہاکہ خاص کر بجلی پولوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہوجائے ․بجلی کی گری ہوئی تاروں کے قریب نہ جائیں اوراس کی فوری اطلاع پسکو کے شکایات مرکز کو دیں․صارفین کی آگاہی کے لئے واضح کیا جاتا ہے کہ گھروں کے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں ,کپڑوں پراستری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کا کوئی ٹکڑا ضروررکھیں اسی طرح بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں اور ننگی تاروں کو جلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام بچوں کو سمجھایاجائے کہ وہ گیلے ہاتھوں یا گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہاتھ مت لگائیں اور بجلی آلات وغیرہ کو بچوں کی رسائی سے دور رکھیں تاکہ وہ ان کو ہاتھ نہ لگا سکیں․ ہماری ذرا سی توجہ اور احتیاط سے بہت سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ صارفین پسکو سے تعاون کریں اور ہیٹرز کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنگ کا شکار نہ ہو اور بجلی کی فراہمی بغیرکسی تعطل کے جاری رہے اور صارفین کے تعاون کے نتیجے میں بجلی سے متعلقہ تمام مسائل پرقابوپایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :