پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد اور ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے،عمران ادریس چوہدری

پیر 25 جنوری 2016 22:02

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عمران ادریس چوہدری نے باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ افغانستان میں بیٹھ کر حملہ کرانے والے عناصر اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان عناصر کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی رورعائت نہیں ہونی چاہئے اور افغان حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نیست و نابود کیاجائے۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی قرارد یتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور نہ ہی وہ نونہالان پاکستان کے تعلیمی عزم کو کمزور کر سکتے ہیں ۔ ہم دشمن کی ایسی کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو مزید آگے بڑھاکر دہشتگردوں کے خلاف مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ دہشتگردعناصر کا سراغ لگا کر انہیں فوری بے نقاب کرکے عبرتناک سزاد ی جائے ۔