این ایل سی 5 سالہ بزنس پلان تیا ر کرکے اپنے اہداف مقرر کرے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے،این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کی جائے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کانیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس سے خطاب
پیر 25 جنوری 2016 20:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ نیشنل لاجسٹک سیل پانچ سالہ بزنس پلان تیا ر کرکے اپنے اہداف مقرر کرے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے،این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کی جائے۔
وہ پیر کو نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے نیشنل لاجسٹک سیل کو پانچ سالہ بزنس پلان تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ا کہ کہ اس پلان کے ذریعے سیل کے لئے اگلے پانچ سال کے اہداف مقرر کئے جائیں تاکہ ادارے کو خطے کو بہترین ٹرانسپورٹ کمپنی بنایا جا سکے۔(جاری ہے)
این ایل سی کو درمیان مدتی اور طویل مدتی اہداف تیار کر کے اپنی آپریشنل استعدا د کو بڑھانا چاہئے تاکہ وہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع سے فائد ہ اٹھا سکے ۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور گوادر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فورا کام کر دینا چاہئے۔وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔حسن اقبا ل نے اجلاس کے دوران ملک کی قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کے لئے بھی ہدایات جاری کیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.