عوامی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کر نے پر آئیسکوکے3ایس ڈی اوز اور 3ایکسین معطل

پیر 25 جنوری 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء)سیکر ٹری وزارت پا نی و بجلی یونس ڈھاگہ کی ہدایت پر عوامی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کر نے پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے3ایس ڈی او اور 3ایکسئین کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزارت پانی و بجلی میں سیکر ٹری یونس ڈھاگہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ نہ ہونے سے متعلق آئیسکو کے کچھ سینئر آفسران کو ملوث پایا گیا۔

(جاری ہے)

جس پرسیکر ٹری وزارت پا نی و بجلی یونس ڈھاگہ نے آئیسکو آنتظامیہ کو ہدایت کی کے وہ ایسے آفسران کے خلاف سخت ایکشن لے۔بعد ازاں آئیسکو آنتظامیہ نے سیکر ٹری وزارت پا نی و بجلی کی ہدایت پر3ایس ڈی او اور 3ایکسئین کو معطل کر دیا۔معطل ہونیوالے ملازمین میں آئیسکو کینٹ ڈویژن کے ڈپٹی منیجرآپریشن کاشف شاہ ، آئیسکوسٹی ڈویژن کے ڈپٹی منیجرآپریشن چوہدری ممتاز احمد ، آئیسکو ویسٹرج ڈویژن کے ڈپٹی منیجرآپریشن مسعود الوحید،آئیسکو سول لائن سب ڈویژن کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن غلام مصطفی بلوچ ،آئیسکو مسلم ٹاؤن کے اسسٹنٹ منیجر آپریشن محمد آیاز بٹ اورآئیسکو رتہ سب ڈویژن کے قام مقائم اسسٹنٹ منیجر آپریشن ثناء اﷲ شام ہیں۔