وزیراعلیٰ سندھ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس کے قیام کی منظوری دیدی

پیر 25 جنوری 2016 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور چینی انجینئرز کی حفاظت کے لیے صوبے میں خصوصی فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔اس فورس میں 2ہزار ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس فورس کی تشکیل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور اہلکاروں کی بھرتی قانون کے مطابق جلد از جلد مکمل کی جائے ۔ذرائع کے مطابق اس فورس کے قیام کی منظوری کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی جسے وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :