مسلم لیگ (ن) ٹائیگرز کے زیراہتمام مستحق خواتین میں سلائی مشینیں اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
ن لیگ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے،نواز شریف کی زیر قیادت معیشت کا پہیہ ترقی کی جانب گامزن ہے‘مشیر وزیر اعلیٰ ناصر سعید،‘وحید عالم ودیگر کا تقریب سے خطاب
پیر 25 جنوری 2016 19:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) ٹائیگرز کے زیراہتمام مستحق خواتین میں سلائی مشینیں اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب الحمراء ہال میں ہوئی،تقریب کا اہتمام میمونہ شاہین،سید ندیم الحسن شاہ گیلانی،ڈاکٹر احسان ظفراور اشفاق ساکی نے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے وحید عالم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید تھے،چیئرمین ایگریکلچرل دلبر شاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے وحید عالم خان کا کہنا تھا کہ آج کی اس تقریب کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے،مبارکباد ہیں وہ لوگ جو دوسروں کے کام آتے ہیں میاں برادران کی سرپرستی میں ن لیگ کی تمام ٹیم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔
کسی ایک انسان کی خدمت انسانیت کی خدمت ہوتی ہے،ن لیگ نے ہمیشہ مستحق افراد کیلئے کام کیا۔(جاری ہے)
میمونہ شاہین اور ان کی ٹیم اس نیک کام پر مبارکباد کی مستحق ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید نے کہا کہ زندگی کا مقصد حیات انسانی خدمت ہی ہے۔مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی اور خوشخالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات سرگرم عمل ہے،پاکستان میں معیشت کا پہیہ ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئے حکومت وقت پیش پیش ہے۔
این اے120کے چیف کوآرڈینیٹر سید ندیم الحسن شاہ کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ جو انسانیت کی خدمت اور معاشرے سے برائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک کی خوشخالی کیلئے اپنا قیمتی وقت نکالتے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔وحید عالم خان نے جس احسن اور محبت سے ہمیشہ کارکنوں کو اکٹھا رکھا اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس پر ان کے بے حد مشکور ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.