جامعہ کراچی، اعلیٰ حکام کی نااہلی،فارنسک سائیکالوجی کا کورس تعطل کا شکار

پیر 25 جنوری 2016 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی میں شعبہ نفسیات کے سالِ چہارم میں فارنسک سائیکا لوجی کا اسپیشیلائز کورس تا حال شروع نہیں ہوسکا ۔ اس کورس میں حصہ لینے کی شرط کم از کم طالب علموں کی تعداد 15ہونا ضروری ہے جبکہ17 طلبہ وطالبات کے دستخط شدہ درخواست پر تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

جامعہ کرچی ،شعبہ نفسیات کے طلبہ وطالبات کی جانب سے اس حوالے سے صدرِشعبہ اور صدرِ کلیہ سے رابطہ کیا گیا تو اس حوالے سے الٹا مطالبے شروع ہوگئے ۔

صدرِ کلیہ کی جانب سے کہا گیا کہـا: جو ہے وہ کرو ورنہ جامعہ چھوڑ دو:اور سینئر اساتذہ کے زریعے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آپ کے مارکس (نمبر)آخر کا ر ہمارے پاس ہی ہیں چناچہ یہ جدوجہد کرنی چھوڑ دو۔ طلبہ وطالبات کی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کریں تاکہ تمام طالب علم اس ذہنی کوفت سے آذاد ہوسکے اور اپنے مستقبل کو بہتر راہ پر گا مزن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :