سول سوسائٹی کے نمائندوں وکلاء وتاجر برادری کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،میر سرفراز بگٹی پر حملے کی مذمت

پیر 25 جنوری 2016 19:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سول سوسائٹی کے نمائندوں وکلاء وتاجر برادری نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف یکجا ہو کر جدوجہد کر ینگے سول سوسائٹی کے نمائندوں وکلاء وتاجربرداری کے زیر اہتمام صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی پر حملے کے خلاف ہاکی چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھیں تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی جہاں وہ جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مرزا شمشاد احمد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء داؤد کھرل، سید احمد شاہ غرشین، عبدالمنان، عباس خان ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن کے قیام کو یقینی بنا نے اورحالات کی بہتری کیلئے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کر تے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں یہی وجہ تھی کہ انہیں بلوچستان میں امن قائم کر نے کی پاداش میں نشانہ بنا یا گیا مگر ہمیں یقین ہے کہ میر سرفرازبگٹی ایک بہادر اور نڈر سیاسی رہنماء اور بلوچستان کے سپوت ہے جو ایسے حملوں سے مرعوب نہیں ہو نگے اور وہ بلوچستان میں امن کے قیام عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے اپنی شب روز محنت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم میر سرفراز بگٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ بلوچستان میں امن کے قیام کی جدوجہد میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں حکومت واقع میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے بعدازاں ریلی کے شرکاء نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :