وفاقی و صوبائی اپکس کمیٹیاں صحافیوں، کارکنان اور صحافتی اداروں کے تحفظ بھی ایجنڈے میں شامل رکھتے ہوئے اقدامات کریں ،کے یو جے

پیر 25 جنوری 2016 19:08

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء)کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں اور صحافتی اداروں کے عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی اور صوبائی اپکس کمیٹیاں صحافیوں، کارکنان اور صحافتی اداروں کے تحفظ بھی ایجنڈے میں شامل رکھتے ہوئے اقدامات کریں اور لائف انشورنس ، طبی انشورنس کے وعووں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مختلف واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے صحافیوں کو معاوضے کی ادائیگی اور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے اور واقعات میں جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے بچوں کو ملازمت اور تعلیمی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے ۔