پیپلز مومونٹ کی طرف سے یوم سیاہ کے کال کی حمایت

پیر 25 جنوری 2016 15:24

جموں ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں پیپلز موومنٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی طرف سے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی کال کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماء اور پیپلز موومنٹ کے قائم مقام چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ مظلوم کشمیریوں کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ اس نے جموں وکشمیر پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف غیر قانونی طورپر تسلط کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے کشمیرمیں بھارت کی جمہوریت کا ظالمانہ اور بھیانک شکل دیکھ چکے ہیں۔ میر شاہد سلیم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا راج قائم ہے اور انہوں نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔