سول ایوی ایشن کا پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز کی پروازوں میں تاخیر کا نوٹس ،وضاحت طلب

پیر 25 جنوری 2016 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سول ایوی ایشن نے پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز کی پروازوں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے پروازوں میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سول ایوی ایشن کی طرف سے پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ایئرلائنز نے پروازوں کی ری شیڈولنگ کیوں نہیں کی۔ مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ایئرلائنز کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

متعلقہ عنوان :