سندھ اسمبلی کوارٹرز کے نام پر اسمبلی ممبران نے سیاست شروع کردی ‘ سیاست کرنے والے بے گھر افراد کے لئے بسیں بھی لے جائیں‘ پیپلز پارٹی روٹی ‘ کپڑا مکان کے نعرے پر عمل کرتی ہے کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2016 13:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کوارٹرز کے نام پر اسمبلی ممبران نے سیاست شروع کردی ہے‘ سیاست کرنے والے بے گھر افراد کے لئے بسیں بھی لے جائیں‘ پیپلز پارٹی روٹی ‘ کپڑا مکان کے نعرے پر عمل کرتی ہے کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوارٹرز کے مکین غریب ہیں ان سے ہمدردی ہے لیکن یہ مکین غیر قانونی طور پر سندھ اسمبلی کوارٹرز میں رہ رہے ہیں میں خود معاملے کو دیکھ رہا ہوں جلد مسئلہ حل ہوگا کوئی شخص بے گھر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوارٹرز ابھی خالی نہیں کروائے جارہے۔ کوارٹر توڑنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو متاثرین کی رہائش کے لئے متبادل جگہ مہیا کرنے کے لئے خط لکھیں گے۔ جگہ ملنے کے بعد ہی کوارٹر خالی کروائے جائیں گے۔ ہم نے ان لوگوں کو مفت میں رہائش فراہم کی تھی اسمبلی ممبران اس پر سیاست نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :