بلوچستان حکومت نے یونیورسٹیوں کے تحفظ کے لئے مسلح کیمپس فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 25 جنوری 2016 13:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) بلوچستان حکومت نے یونیورسٹیوں کے تحفظ کے لئے مسلح کیمپس فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کو صوبائی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق مسلح کیمپس فورس صوبے کی ہر یونیورسٹی میں تعینات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں فورس کے 60مسلح جوان تعینات کئے جائیں گے۔ مسلح کیمپس فورس وائس چانسلر کے ماتحت کام کرے گی۔ کیمپس فورس کے انتظامی اختیارات پولیس کے پاس ہونگے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کیمپس فورس قائم کرنے کا فیصلہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :