ایم کیو ایم کارکن لاپتہ کیس، سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی پولیس کو لاپتہ ہونے والے افراد کے معاملے میں تفتیشی افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم

پیر 25 جنوری 2016 13:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے لاپتہ کیس کی سماعت میں آئی جی پولیس کو لاپتہ ہونے والے افراد کے معاملے میں تفتیشی افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 15روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے شہریوں کے اہل خانہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 13اپریل 2014 کو 6 افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن سہیل اور ضیاء الرحمان نامی 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود معاملے میں پیش رفت کی رپورٹ پیش نہیں کی جس پر جسٹس عرفان سادات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افرادپرپولیس کے رویئے سے تنگ آچکے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کولاپتہ افرادکی انکوائری کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر انہوں نے 15 دن میں افسران کیخلاف رپورٹ پیش نہ کی تو انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کریں گے