آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 13:25

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام خبریں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج ایک زبر دست ادارہ ہے، توسیع پر یقین نہیں رکھتے ، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی مقررہ مدت پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی کہا کہ پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے، مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا، قوم کا مفاد عظیم تر ہے جس کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا سلسلہ اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔