پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججوں کا خصوصی اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں تیس جنوری کو لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ا جلاس میںہوم سیکرٹری، صوبہ بھر کے آر پی او ز ،،پراسکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اہم اور سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں مذہبی بنیادوں پر نظر بندیوں،جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ،اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :