ٹی وی نہیں ایل ای ڈی چاہئیے۔۔اراکین پنجاب اسمبلی کی خواہش پوری کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : اراکین پنجاب اسمبلی کی ایل ای ڈی کی خواہش کو پورا کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے عوام کے 45لاکھ روپے قربان کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اراکین پنجاب اسمبلی نے گذشتہ برس کے آخر میں اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اسمبلی ہاسٹل اور سیکرٹریٹ میں ٹی وی کی بجائے ایل ای ڈیز لگائی جائیں ۔ تاہم اراکین کی اس خواہش کو بھی پورا کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی ہاسٹل اور سیکرٹریٹ میں چالیس ، چالیس انچ کی ایل ای ڈیز لگوائی گئی ہیں جن کی انفرادی طور پر قیمت 42200روپے ہے۔