بلدیاتی انتخابات ، میونسپل کمیٹی شہدادپور کے 16وارڈز میں سے پی پی نے 10نشستیں حاصل کر لیں

پیر 25 جنوری 2016 12:45

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی شہدادپور کے 16وارڈز میں سے پی پی نے 10نشستیں حاصل کرلی،مسلم لیگ فنکشنل نے 4اورمتحدہ قومی موومنٹ نے 2نشستیں حاصل کرلی،غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی کے میونسپل کمیٹی شہدادپور کے چیئرمین کے امیدوار علی مرتضی نے 899ووٹ حاصل کئے جبکہ فنکشنل لیگ کے امیدوار غلام مصفطی بورانی نے 447ووٹ حاصل کئے ،جبکہ پی پی سے تعلق رکھنے والے لقمان راجپوت ،آغا جنید پٹھان ،غلام عباس کلونی ،محمد حسن ٹالہانی،امسداد قریشی،منظور خاصخیلی ،انورعلی گروان،لالہ ومسلم،یوسف ملک پی پی کے امیدوار کامیاب ہوگئے،جبکہ فنکشنل مسلم لیگ کے امیدوار فہدخان وسان،فتح محمد شیخ،رانا پرویز راجپوت اور سعیداحمد راٹھوڑ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرارپائے،جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 2امیدوار جن میں شریف چوہان،اخلاف پرویز کامیاب قرارپائے گئے، کامیاب ہونے والے امیدواروں نے مٹھائی تقسیم کی گئی اورڈھول کی تھاپ پررقص کیاگیا،اورہرطرف پارٹی کے نعرے لگتے رہے

متعلقہ عنوان :