ڈنر ہو یا لنچ ، اب آسمان میں ڈنر اور لنچ کا مزا لوٹنا ممکن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 12:37

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء): گھر کا کھانا کتنا بھی لذیذ ہو لیکن آخر کار باہر کا کھانا ہمیں اپنی جانب کھینچتا رہتا ہے ۔ اپنی بھوک کو مٹانے اور کچھ نیا کھانے کے لیے ہم اکثر وبیشتر نئی جگہیں اور نیا موحول تلاش کرتے ہیں ۔ کھانے کے شوقین افراد کی اسی خواہش اور تلاش کو مدٍ نظر رکھتے ہوئے ایک ایسی میز متعارف کروائی گئی ہے جو آپ کو کھانے کے ساتھ ساتھ ایڈونچر بھی فراہم کرتی ہے۔

اس میز پر بیٹھ کر آپ زمین سے 150 فٹ کی بُلندی پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ اسے بھر پور طریقے سے انجوائے بھی کر سکتے ہیں۔ 2006 میں آسمان میں کھانے کا خواب بیلجئیم نے حقیقت میں بدل دیا جس کے تحت ایک مخصوص کمپنی کھانا کھانے آئے افراد کو ایک بڑی کرین سے وابستہ میز کے ذریعے آسمان میں لے جاتی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن اب یہ میز محض بیلجئیم میں ہی نہیں بلکہ کروٹیا،لیتھواینیا،میکسیکو، اور کولمبیا میں بھی دستیاب ہے۔

آسمان پر ملنے والا یہ کھانا کسی جہاز میں ملنے والے کھانے سے قدرے بہتر اور لذیذ ہے۔کھانے کے ساتھ ساتھ آسمان میں موجود اس میز پر آُ بزنس میٹنگ بھی منعقد کر سکتے ہیں جبکہ اس میز کو کنسرٹس اور منگنی کی تقریبات کے لیے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔ زمین سے اونچی اُڑتی اس ڈائننگ ٹیبل کے کچھ مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: