پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی کر ئے:صدراوبامہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:28

پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی کر سکتا ہے اور اسے یہ کرنی چاہیئں۔بھارت کے نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان نے تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صحیح پالیسی ہے۔ اس کے بعد سے ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستان نے متعدد مخصوص گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ہم نے پاکستان میں مسلسل دہشت گرد حملے بھی دیکھے ہیں۔ مثلاً حال ہی میں شمال مغرب میں ایک یونیورسٹی پر حملہ تاہم انکے بقول وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان اپنی سر زمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف زیادہ موٴثر کارروائی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ پاکستان کے پاس یہ ثابت کرنے کا موقع ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کا جواز ختم کرنے، انہیں توڑنے اور ان کی بیخ کنی کرنے میں سنجیدہ ہے۔ خطے میں اور دنیا بھر میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیئے۔بھارت نے اس سے قبل جنوری میں پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پرہونے والے حملے کا الزام پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیم جیش محمد پر عائد کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھارت کی طرف سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر جیش محمد سے تعلق رکھنے والے کئی مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا اور ملک میں اس کے دفاتر کا پتا لگا کر انہیں سیل کر دیا تھا۔

پاکستانی عہدیدار یہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :