گوجرانوالہ :سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 11:54

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) گوجرانوالہ میں سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث گوجرانوالہ میں سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :