کو ئٹہ،بلو چستان کے مختلف علا قوں میں کا رروائی ، 3مبینہ اغوا کا روں سمیت 4مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 24 جنوری 2016 23:53

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) بلو چستان کے مختلف علا قوں میں کا رروائی کے دوران 3مبینہ اغوا کا روں سمیت 4مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں ضلع پشین میں 35کلو ہیرو ئن گاڑی سے بر آ مد کر لی گئی حب میں سی آئی اے کی کا رروائی میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آ مد کر لیا گیا ہے ،جبکہ اوتھل میں فورسز نے ایرا نی پیٹرول اسمگل کر نے کی کو شش نا کا م بنا دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق اتوار کو قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کے اہلکا روں نے کو ئٹہ کے نواحی علا قے کچلا ک اور پا ک افغا ن سرحدی شہر چمن میں کا میاب کا رروائی کر تے ہو ئے 3مبینہ اغوا کا روں کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہو نے والوں میں عبدالواسع ، لعل محمد اور عبدالحق شا مل ہیں جن سے تفتیش جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء ضلع پشین کے علاقے میں پو لیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے ایک گاڑی سے 35کلو گرام ہیرو ئن بر آ مد کر لی ہے اس با بت تحقیقات جا ری ہے علا وہ ازیں سی آئی اے پولیس نے بلو چستان کے صنعتی شہر حب میں کا رروائی کر تے ہو ئے ایک مشتبہ شخص ظہور کو گرفتار کرکے ان سے کلاکوف ، ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ہے، گرفتا رملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

ادھر اوتھل پولیس نے دوران چیکنگ ایک ٹرک سے سات ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کر کے عبداللہ نا می شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :